(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں فلسطینیوں کے ایک سو پچاس زیتون کے درختوں کو آگ لگا دی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا۔صیہونی حکومت اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور باغات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات سے غیرقانونی صیہونی بستیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔