رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید دو فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران جمال ابو اللیل اور صحافی محمد اسامہ القیق کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران بے ہوش ہیں اور اپنے سہارے حرکت کرنا ان کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں Â اسیر القیق اور ابو اللیل سے ملاقات کی ہے۔ القیق 27 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسیران کے سر، معدے اور جسم کے دوسرے حصوں میں شدید تکلیف ہے اور وہ لمحہ لمحہ ہوش ہواس کھو رہے ہیں۔
الزبارقہ نے بتایا کہ اسیر صحافی محمد اسامہ القیق اس وقت ’الرملہ‘ جیل کی اسپتال میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے اسپتال کے عملے اورڈاکٹروں کو اپنا معائنہ کرانے سے انکار کردیا ہے۔
اسیر جمال ابو الیل مسلسل 17 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہویے ہیں۔ فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ ابو الیل کے سر، معدے اور جسم کے دیگر حصوں میں تکلیف ہے اور اپنے سہارے ان کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔