• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی آباد کاروں کا ھجوم جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف کے مزار میں داخل

جمعہ 24-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6196
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار مقدس ایک بار پھر ناپاک صہیونیوں کے دھاووں کا نشانہ بنا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ادھر نابلس شہر میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سیکڑوں صہیونی شرپسند اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ اس موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوے سے قبل حوارہ چوکی پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد بیت فوریک اور شاہراہ الحسبہ سے ہوتے ہوئے بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے۔

مقامی شہر اسامہ جمال نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے تمام گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے  ساتھ گھروں میں قیمتی سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی آباد کاروں کا ھجوم جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف کے مزار میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.