• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں کی اکثریت کا مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کے لیے مستقل کھولنے کا مطالبہ

پیر 24-12-2012
in فلسطین
0
plf masjid e aqsa open for zonist
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین میں قابض یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں چھپے اور اعلانیہ طریقے سے پہلے بھی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سروے رپورٹ میں بڑی تعداد میں صہیونیوں نے یہودیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کو مستقل طورپر کھولنے اور انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے ایک موقر عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ کی ویب سائٹ پر حال ہی میں ایک عوامی سروے کیا گیا جس میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادات کی ادائیگی سےمتعلق ان کی رائے معلوم کی گئی۔ سروے رپورٹ میں 71 فی صد رائے دہندگان نے مسلمانوں کےاس مقدس مقام کوانتہا پسند یہودیوں کے لیے کھولنے اور انہیں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند یہودیوں کے داخلےکے حامیوں میں یہودیوں کا مذہبی گروہ’’حریدیم‘‘ پیش پیش ہے، جس نے بڑھ چڑھ کر اس سروے میں حصہ لیا۔ صرف سات فی صد رائے دہندگان نے یہودیوں کے مسجداقصیٰ میں داخلے کی مخالفت کی ہے۔

 
سروے میں حصہ لینے والے یہودیوں کا کہنا ہے کہ فلسطنییوں اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائیگی کی اجازت ہے اور وہ لاکھوں کی تعداد میں وہاں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں جبکہ اس معاملے میں حکومت یہودیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے اور یہودیوں کو اس طرح مسجد اقصیٰ میں داخلے کی سہولت نہیں دی جاتی جس طرح مسلمانوں کو حاصل ہے۔
 
خیال رہے کہ یہ سروے اسرائیل میں 22 جنوری کو ہونے والے انتخابات سے کچھ ہی قبل سامنے آیا ہے۔ ان انتخابات میں ماضی کے برعکس انتہا پسند مذہبی یہودیوں کی بڑی تعداد بھی حصہ لے رہی ہے، جنہوں نے اپنی انتخابی مہمات میں بھی یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں بہ حفاطت داخلے کا نعرہ شامل کر رکھا ہے۔ ان میں لیکوڈ پارٹی کے موشے ویگلن بھی شامل ہیں جو کئی مرتبہ انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول چکے ہیں۔
 
ادھرمسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت اور اس کی حفاظت کی ذمہ دار تنظیم الاقصٰی فاؤنڈیشن و ٹرسٹ نے عبرانی اخبار کے سروے کومسترد کردیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلے کا مطالبہ کوئی نیا نہیں ہے لیکن مسلمان اس کی قطعا اجازت نہیں دیں گے۔ مسجد اقصٰی صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مرکز ہے جہاں کسی غیر مسلم کو عبادت کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ الاقصیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد اقصیٰ کو انتہا پسند یہودیوں کے حملوں سے تحفظ دلانے کے لیے عالم اسلام سے موثراقدامات  کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.