• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونیوں کو فلسطینی بچوں کےخون کے ایک ایک قطرےکا حساب دینا ہوگا:القسام

اتوار 13-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0644
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی میں دو بچوں کی شہادت پرصہیونی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ دشمن کو فلسطینی بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیاہ تاریخ معصوم فلسطینی بچوں کے خون سے رنگین ہے۔ تازہ بمباری میں غزہ میں دو بچوں کی شہادت صہیونی بربریت کے تسلسل کا حصہ ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم پرخاموشی جرائم میں شراکت کے مترادف ہے۔ پوری دنیا فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی بمباری سے دو بہن بھائیوں دس سالہ یاسین خوصہ اور اس کی چھ سالہ بہن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کو جارحیت قرار دیا۔ القسام نے زخمی بچے کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ شہداء کے والدین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

بیان میں اسرائیلی دشمن کے نام پیغام میں کہا گیا کہ فلسطینی بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے 10 سالہ یاسین ابو خوصہ کو شہید اور اس کی چھوٹی بہن اسراء اور بارہ سالہ بھائی ایوب کو شدید زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسراء اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونیوں کو فلسطینی بچوں کےخون کے ایک ایک قطرےکا حساب دینا ہوگا:القسام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.