اسرائیلی روزنامے یدیعوت احرونوت نے دعویٰ کیا ہے کہ القسام بریگیڈز کے رفح شہر میں کمانڈر رائد العطار ہی وہ واحد شخص ہیں جو کہ گمشدہ اسرائیلی فوجی حدار گولدن کے انجام کے بارے میں جانتے ہیں۔
اخبار نے بتایا کہ عطار حماس کے مسلح ونگ میں ایک اعلیٰ عہدہ رکھتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ رفح کے ایسے گورنر ہیں کہ جو سرکاری طور پر اعلان نہ ہونے کے باوجود تمام اختیارات رکھتے ہیں۔
اخبار نے اسرائیلی خفیہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گولدن کے انجام کے بارے میں جانتا ہے تو وہ صرف عطار ہی ہوسکتا ہے کیوںکہ رفح میں حماس کی تمام سرگرمیوں کے ذمہ دار وہ ہی ہیں۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سالہ عطار نے مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سرنگیں بن رکھیں ہیں تاکہ اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کیا جاسکے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ عطار درجنوں اسرائیلیوں کے قتل کے الزام میں مطلوب ہیں اور اسی وجہ سے وہ اسرائیلی کے سب سے مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
