• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صدر عباس نے بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا

اتوار 21-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0397
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں گذشتہ 89 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد القیق کے اہل خانہ نے شکایت کی ہے کہ صدر محمود عباس نے القیق کی زندگی بچانے اور اس کی رہائی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔ اہل خانہ نے القیق کے حوالے سے اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی سختی سے تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز الخلیل شہر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی اہلیہ فیحاء شلش نے کہا کہ تین ہفتے قبل صدر عباس نے ان سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں یقین دلایا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی القیق کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی مگر اس کے باوجود آج تک صدر عباس اور رام اللہ اتھارٹی نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

شلش نے کہا کہ القیق کو بیت المقدس میں قائم المقاصد اسپتال منتقل کیے جانے پرانہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ اسپتال بھی فلسطین کے زیرانتظام ہے مگر المقاصد اسپتال منتقلی سے قبل اسرائیل کو اس کی انتظامی حراست ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دینا ہوگی۔

فیحاء شلش نے صدر محمود کی پالیسی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ کے بیٹے اور پوتے یا نواسے اس طرح دشمن کی قید میں بھوک ہڑتال کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں تو کیا اس وقت بھی آپ کا وہی رویہ ہوگا جو آج آپ نے میرے شوہرمحمد القیق کے حوالے سے اپنا رکھا ہے۔جناب صدر کیا میں یہ پوچھ سکتی ہوں کی محمد القیق کی رہائی فلسطینی اتھارٹی کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل نہیں؟۔

بھوک ہڑتالی صحافی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی خفیہ اداورں کی جانب سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ القیق کے اہل خانہ نے اسرائیل سے کوئی سمجھوتہ کرلیا ہے۔ ایسی تمام افواہیں رائے عامہ کوگمراہ کرنے کی اور ہمیں بدنام کرنے کی سازش ہیں۔ القیق کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ محمد القیق اور اس کے اہل خانہ اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی صحافی محمد القیق کو گذشتہ برس اکیس نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے گرفتار کے بعد القیق کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈالنے کا حکم دیا تو اس نے سزا کو غیرقانونی قرار دے کر اس کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ آج اس کی بھوک ہڑتال کو تین ماہ ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصدر عباس نے بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.