تیونس کے صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی کی خصوصی دعوت پر فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کا ایک بڑا وفد تیونس روانہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر برائے امور اسیران ڈاکٹر عطاء اللہ ابو السبح اور سیکرٹری وزارت
اسیران بہا المدھون نے تیونس حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تیونسی صدر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فلسطینی اسیران اور قابض صہیونی فوج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوالوں کے لواحقین کا وفد بدھ کےروز مصر روانہ ہوا۔ فلسطینی وزیر برائے امور اسیران ڈاکٹر عطاء اللہ ابو السبح نے وفد کو الوداع کہا۔
اس موقع پر صحافیوں اور اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے فلسطینی وزیر نے کہا کہ انہیں تیونس کی جانب سے فلسطینیوں کے جائز مطالبات اور حقوق کی حمایت پر بجا فخر ہے اور وہ تیونس حکومت کی اس حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ برادر ملک تیونس کی حکومت اوراس کے عوام نے فلسطینیوں کی ہرسطح پراور ہر ممکن مدد کی ہے۔ تیونس میں انقلاب کے بعد صدر منصف المرزوقی کی قیادت میں کام کرنے والی حکومت نے غزہ کے محصورین کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ تیونس نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام میں اور پوری دنیا کےتمام پلیٹ فارم پر اٹھانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہداء کےورثاء اور اسیران کے اقارب کی تیونس روانگی پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ شہداء کے ورثاء اور اسیران کے مقربین ہی فلسطینی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی جانیں قوم اور آزادی کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
