رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حال ہی میں گرفتار کیے گئے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کواس کی بھوک ہڑتال اور خرابی صحت کے باوجود کئی ماہ تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 35 سالہÂ صحافی محمد القیق کو اسرائیلی فوج نے رواں سال جنوری میں حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔بھوک ہڑتال کے دوران اسرائیلی حکام نے القیق کو ساڑھے دس ماہ قید کی سزا سنائی تھی تاہم اس بھوک ہڑتال کی وجہ سے بعد ازاں صیہونی حکام نے کہا تھا کہ وہ القیق کی جاری انتظامی قید ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ اسامہ القیق کو اسرائیلی فوج نے 15جنوری 2017ء کو رام اللہ کے شمال میں واقع بیت ایل چوکی سے حراست میں لیا تھا۔
محمد القیق کی یہ دوسریÂ انتظامی قید ہے۔ انہوں نے گذشتہ برس اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 94Â دن تک مسلسل بھوک ہڑتالÂ کی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔