• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج

اتوار 13-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8245
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پانچ سینیر صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کے خلاف صحافتی برادری کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے زیرحراست صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں صحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے رامی الحمد اللہ کی ماتحت پولیس کے ہاتھوں پانچ صحافیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینرز اور محروس صحافیوں کی تصاویر اٹھارکھیں تھیں اور وہ بلند آواز میں ان کی رہائی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے وکیل مہند کراجہ نے کہا کہ ان کے موکلین کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جو پہلی فرد جرم سامنے آئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے صحافیوں کی گرفتاریاں اور صحافتی حقوق کی پامالیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف 2008ء کے دور کے نام نہاد الزامات کے تحت تحقیقات اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سیاسی بنیادوں پر صحافیوں کا ٹرائل کررہی ہے۔

فلسطینی قانون دان محمد علیان نے بھی فلسطینی صحافیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ زیرحراست فلسطینی نامہ نگاروں کی رہائی کے لیے پوری قانونی جنگ لڑیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے پانچ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراست مراکز میں ڈال دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصحافیوں کی گرفتاری کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.