اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق کا کہنا ہے کہ صبرہ اور شاتیلا میں ہونے والے قتل عام کے ذمہ داران جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتے اس وقت تک شہدا کا خون انہیں چین سے بیٹھنے نہیں دے گا۔
رشق نے اس قتل عام کی 31ویں برسی کے موقع پر اپنے فیس بک پیج پر جاری کئے گئے بیان میں بتایا کہ فلسطینی نسلیں قابض اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جرائم کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کا خون ایک آگ کی شکل اختیار کرلے گا جس میں اس کو بہانے والے تمام افراد جل جائیں گے۔
رشق نےفلسطینی اتھارٹی کی ان نام نہاد امن مذاکرات کو بحال رکھنے کی ضد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان مذاکرات کی بحالی کی کوشش کا مقصد فلسطینی عوام پر ایک اور شکست خوردہ حل مسلط کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
