علی الصبح صیہونی افواج نے رام اللہ کے شمالی علاقے مزرعہ میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوران فلسطینی نوجوان يحيٰى لدادوة کوگرفتارکرلیا ۔
صیہونی فوج نے پولیس کے ہمراہ مزرعہ کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اپنے روایتی طریقہ کارکو اختیار کرتے ہوئے گھروں میں لوٹ مار کی جبکہ رہائشیوں کو زدوکوب بھی کیا ۔
واضح رہے کہ مقامی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے مختلف شہروں اور علاقوں جن میں رام اللہ، بیتونیا، کفرمالک ، طولکرم اور دیر الغصون کے مقامات شامل ہیں میں اسرائیلی فوج نے علی الصباح چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا اس دوران گھروں میں لوٹ مار اور خواتین سمیت بچوں پر تشدد کیا جس کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔