• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیرون کی القدس آمد اور فلسطینیوں کے قتل عام کی یاد میں ملک بھر میں احتجاج

ہفتہ 29-09-2012
in فلسطین
0
plf sheron
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں دو اکتوبرسنہ 2000ء کو سابق اسرائیلی وزیراعظم ارئیل شیرون کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی ناپاک جسارت اور صہیونی پولیس کے ہاتھوں ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کی شہادت

کی بارہویں برسی کے موقع پر ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق صہیونی وزیراعظم ارئیل شیرون کی مسجد اقصیٰ میں داخلے اور اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں پندرہ فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف ہر سال فلسطینی یوم احتجاج مناتے ہیں۔ جمعۃ المبارک کو فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں عرابہ، البطوف، شفاعمر، الناصرہ، صحرائے نقب، ام الفحم، مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، الخلیل، نابلس، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں یہودیوں کی اس ناپاک جسارت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہروں میں شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرصہیونی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اکتوبر سنہ 2000ء میں بیت المقدس میں ارئیل شیرون کی آمد کے موقع پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کیے گئے فلسطینیوں کے قتل میں ملوث یہودی فوجیوں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں اور تحقیقات کی جائیں کہ آیا پرامن احتجاجی مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کیوں کی گئی تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں شہداء کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں اور ان کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ فلسطین کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات آئی ہیں، شمالی فلسطین میں الجلیل، المثلث، النقب المرکز کے مقامات پر بھی احتجاجی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور اس کے مضافات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطینیوں کے احتجاجی جلوسوں پراسرائیلی فوج نے حملے کیے، مظاہرین اور قابض فوج کے درمیان دیر تک آنکھ مچولی جاری رہی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں نے یکم اور دو اکتوبرکو بھی ملک بھرمیں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.