• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیرخوار کا بہیمانہ قتل:فلسطینی اتھارٹی یہودی شرپسندوں کے دفاع میں آگئی

پیر 03-08-2015
in فلسطین
0
plf PA-defanding
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعہ کو علی الصباح یہودی درندوں کے ہاتھوں ایک معصوم شیرخوار فلسطینی بچے کو زندہ جلائے جانے کے وحشیانہ واقعے پر فلسطینی عوام سخت غم وغصے میں ہیں اور یہودی دہشت گردوں سے انتقام لینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ دوسری جانب سے فلسطینی اتھارٹی نے ایک نئے سیکیورٹی پلان کے تحت غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کو یہودی شرپسندوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں سے سختی سے منع کرنے کا حکم دیا ہے۔

لبنانی اخبار”الرائے” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک خصوصی فرمان کے ذریعے اپنے ماتحت تمام سیکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ شیرخوار فلسطینی کے بہیمانہ قتل کے رد عمل میں اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کو سختی سے روکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے حساس مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے خلاف کسی قسم کے مزاحمتی حملوں کو روکا جاسکے۔

اخبار نے فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار کی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ حال ہی میں صدرمحمود عباس کے زیرصدارت اجلاس میں غرب اردن میں ہنگامی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس غرب اردن میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائیوں کی سخت مخالفت کی ہے اور اپنے ماتحت سیکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ میں متعین اپنےسفیر ریاض منصور کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عرب ممالک اور سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر ایک نئی قرارداد کا مسودہ تیار کریں جس میں فلسطینی بچے کے وحشیانہ قتل کی مذمت اور یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ کیا جائے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.