• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی کی یاد میں قارئین کی طویل ترین انسانی زنجیر کا اہتمام!

اتوار 17-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1032
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین سمیت دنیا کے 13 ملکوں میں ایک شہید فلسطینی نوجوان بہاءعلیان کی یاد میں قارئین اور کتاب بینوں کی طویل ترین قطاریں بنانے کا منفرد سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین میں بیت المقدس میں اس نوعیت کی ایک انسانی زنجیر بنائی گئی جس میں شہید فلسطینی کی یاد میں کتب کا مطالعہ کرنے والے نوجوانوں، شعرا، ادیبوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق قارئین کی طویل ترین ’سیریز‘ کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے منتظم اور شہید فلسطینی نوجوان بہاء علیان کے قریبی عزیز شادی علیان نے بتایا کہ قارئین کی زنجیر کا تصور نیا نہیں بلکہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کی طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کا آغاز شہید فلسطینی بہاء علیان نے 26 مارچ 2014 ء کو بیت المقدس کے پرانی دیوار کے ساتھ کیا تھا جس میں اس وقت بڑی تعداد میں طلباء، اساتذہ، ماہرین تعلیم، شاعروں اورادیبوں نے شرکت کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں شادی علیان کا کہنا تھا کہ قارئین کی طویل ترین سیریز کے اہتمام کا بنیادی مقصد طلباء بالخصوص اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں زیرتعلیم بچوں میں کتاب بینی اور مطالعے کا شوق اجاگر کرنا اور غیرنصابی کتب کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ زندہ دل فلسطینی شہری اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہیں۔ فلسطینی شہری نہ صرف خود کتب کا مطالعہ کرتے ہیں بلکہ وہ دوستوں کے ساتھ کتابوں کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شادی علیان کا کہنا تھا کہ قارئین کی عالمی سیریز کو’بہاء علیان شہید‘ ہی کے نام سے اس لیے منسوب کیا گیا ہے کیونکہ اس مثبت سرگرمی کا پہلا پتھرانہوں نے اپنی شہادت سے قبل رکھا تھا۔

خیال رہے کہ بہاء علیان کو اسرائیلی فوج نے پچھلے سال بیت المقدس میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جس کے بعد ابھی تک اس کا جسد خاکی بھی اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔

شہید کی یاد میں قارئین سیریز کا اہتمام فلسطین، اردن، لبنا، الجزائر،مراکش، تیونس، متحدہ عرب امارات، فرانس، جرمنی، کینیڈا، بیلجیم، امریکا اور اٹلی میں بھی کیا جا رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہید فلسطینی کی یاد میں قارئین کی طویل ترین انسانی زنجیر کا اہتمام!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.