• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج، دو اسرائیلی زخمی

جمعرات 21-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1088
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں واقع ’’قلندیا‘‘ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی حسین ابو غوش کا مکان مسمار کیے جانے کے خلاف مقامی شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج نےکریک ڈاؤن میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قلندیا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے شہید حسین ابو غوش کا مکان مسمار کردیا۔ اس پر فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پرسنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو بیت المقدس کےسرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج کیا اور ان پرصوتی بم برسائے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنےوالے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ 17 سالہ فلسطینی حسین ابو غوش کو اسرائیلی فوجیوں نے 22 سالہ ابراہیم علان نامی شہری کے ساتھ 25 جنوری 2016 ء کو مغٖربی رام اللہ میں ’’بیت حورون‘‘ یہودی کالونی میں ایک فدائی حملہ کرکے ایک یہودی خاتون فوجی اہلکار کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دونوں شہید فلسطینیوں کےمکانات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر گذشتہ روز عمل درامد کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشہید فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج، دو اسرائیلی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.