(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس اور دیگر مزاحمتی فلسطینی تنظیموں نے اس شہادت پسندانہ کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، اس کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا جواب اور انتفاضہ قدس کے جاری رہنے کا ثبوت قرار دیا ہے
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس شہادت پسندانہ کارروائی کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا جواب اور تحریک انتفاضہ قدس جاری رہنے کا ثبوت قرار دیا ہے۔حماس کے سینیئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ یہ شہادت پسندانہ کارروائی فلسطینی قوم کے تئیں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا جواب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی نظام کی ناکامی کو ثابت کر دیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی کے لئے جس جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا وہ صیہونی حکومت کے لیڈروں بالخصوص وزیر جنگ کے لئے جو مسلسل دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اس واضح پیغام کا حامل ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے عزم و ارادے کو شکست نہیں دے سکتے۔
حماس نے اس شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تحریک مزاحمت جاری رکھنے پر فلسطینی قوم کی تاکید قرار دیا ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن عضام ابودقہ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی انتفاضہ قدس کے جاری رہنے کا ثبوت ہے۔
ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی ایک بیان جاری کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کی اس شہادت پسندانہ کارروائی کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا مناسب جواب قرار دیا ہے۔