• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شن بیت نے دو سابق اسیران کو یہودیوں کے اغوا کا ذمہ دار قرار دے دیا

ہفتہ 28-06-2014
in فلسطین
0
plf responsiable
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی تنظیم برائے داخلہ سیکیورٹی شن بیت نے سرکاری طور پر جمعرات کے روز تحریک حماس سے تعلق رکھنے دو سابق اسیران مروان القواسمہ اور عمار ابو عیشاء کو تین اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

 

صیہونی اخبار ہارتس کے مطابق دونوں اسیران یہودی لڑکوں کی گمشدگی سے تین روز قبل سے غائب ہیں۔ اس لمحے تک بھی ان دونوں اسیران کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ ان دونوں مشتبہ افراد کے خاندانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کے دوران اسرائیلی حکام کو کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

29 سالہ مروان القواسمہ اور 33 سالہ عمار ابو عیشاء تحریک حماس کے مسلح ونگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان دونوں کو ایک بار سے زیادہ اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

القواسمہ کو چارسال قبل حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں دس ماہ کی قید سنائی گئی تھی۔ انہوں نے دوران قید حماس کی مسلح ونگ می شمولیت اختیار کرنے اور الخلیل میں فوجی ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا تھا۔ انہیں مارچ 2012 میں اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ابو عیشاء کو سال 2005 میں پہلی بار حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں تقریبا ایک سال تک انتظامی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 2007 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شن بیت کی معلومات ان کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی توثیق کرتے ہیں کہ حماس ہی یہودی آبادکاروں کے اغوا کے پیچھے کارفرما ہے۔

نیتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ کیا جانیوالا مفاہمتی معاہدہ ختم کردیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.