• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شرکائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا پہلا کاروان پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا

ہفتہ 10-03-2012
in فلسطین
0
plf 10
0
SHARES
0
VIEWS

plf 10
شرکائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا پہلا کاروان پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا،شرکاء میں انڈونیشیا،ملیشیا اور فلپائن کے مندوبین شامل ہیں۔

 

کراچی( )شرکائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا پہلا کاروان پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا،شرکاء میں انڈونیشیا،ملیشیا اور فلپائن کے مندوبین شامل ہیں۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی آفس سے اری ہونے والے ایک بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے عنوان سے کاروان آزادی کا پہلا کاروان پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گیا ہے جس میں سیکڑوں مندوبین شامل ہیں جن میں اندونیشیا،ملیشیا اور فلپائن کے مندوبین شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے ایشیائی ممالک سے آنے والے شرکائے گلوبل مارچ کا زبردست استقبال کیا اور شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور گُل پاشی کی اور فلسطین کی آزادی کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں رہائشی مقام تک لے جایا گیا اس موقع پر زرائع ابلاغ سمیت متعدد شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔
گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا دوسرا کاروان آج شام پاکستان کے شہر کراچی پہنچے گا جس میں متعدد ممالک کے لوگ شامل ہوں گے اور کراچی پہنچیں گے جس کے بعد پہلے سے پہنچے ہوئے کاروان کے ساتھ مل کر اپے سفر کا آغاز کریں گے ۔واضح رہے کہ گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے عنوان سے انڈیا سے چلنے والا کاروانِ آزادی دوپہر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور داخل ہو جائے گا جس کے بعد ملتان ،سکھر او ر حیدرآباد سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا جہاں پہلے سے موجود کاروان کے شرکاء کے ساتھ مل کر مزار قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پر حاضری سمیت متعدد پروگراموں میں شریک ہوتے ہوئے یروشلم کا سفر براستہ ایران اور ترکی سے لبنان پہنچیں گا۔
اس موقع پر پاکستان کی معروف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت فلسطین سفیر ڈاکٹر ہازم ابو شناب بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.