رفح (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں گذشتہ روز اس کے آبائی شہر رفح میں سپرد خاک کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید سعدی معمر کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور شہید کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں فلسطینی گھروں سے نکل آئے۔ شہید کے جنازے کا جلوس صیہونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرگیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔خیال رہے کہ 26 سعدی معمر ایک دوسرے فلسطینی کو جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی سرحد پر حق واپسی مظاہروں میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔Â نماز جنازہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہداء کے جنازے کندھوں پر اٹھا کر صیہونی ریاست کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا۔
نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے صیہونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف شدید نعری بازی کی اور شہید کا انتقام لینے کے نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے احتجاج کو مسلسل 21 ہفتے گذر چکے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے قابض فوج ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 168 فلسطینی شہید اور 18 ہزار سے زئد زخمی ہوچکے ہیں۔