• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شرپسند یہودیوں اور اسرائیلی فوجیوں کا قبلہ اوّل پردھاوا

بدھ 17-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0340
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر یہودی شرپسندوں کی یلغار جاری ہے۔منگل کے روز کم سے کم ایک سو یہودی آباد کاروں اور فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں سرگرم کیو پریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قبلہ اوّل کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں بدستور جاری ہیں۔ انہی سازشوں کے تسلسل میں منگل کو یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے قبلہ اوّل میں گھس کرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق قبلہ اوّل میں یہودی آباد کاروں کی آمد کے بعد وہاں پرموجود فلسطینی شہریوں نے نعرے لگائے۔ فلسطینیوں کے نعرہ تکبیر’’اللہ اکبر‘‘ سےمسجد کی فضاء گونج اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کار اور فوجی مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے اندر داخل ہوئے۔ قریبا ایک سو یہودیوں نے قبلہ اوّل میں داخل ہوکرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے والوں میں مغربی کنارے سے بھی یہودی آباد آئے۔ ان میں کئی اسرائیلی فوجیوں بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق مراکشی دروازے سے داخل ہونے والے 47 سول یہودی اور 50 فوجی اہلکار شامل تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشرپسند یہودیوں اور اسرائیلی فوجیوں کا قبلہ اوّل پردھاوا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.