شیخ رائد صلاح کی اسلام اور مقدس مقامات کی حفاظت کے حوالے سے خدمات کا احاظہ کیا جائے تو وہ اقصی فاؤنڈیشن برائے بحالی اسلامی مقدسات کی سربراہی کی اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں انسانی امدادی کمیٹی کی سربراہی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مسجداقصی میں متعدد منصوبوں کی قیادت بھی کر رکھی ہے۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے مسجد اقصی کے نیچے کھودی گئی اسرائیلی سرنگ کاانکشاف کیا تھا ۔ سال 1998 میں انہوں نے روحہ کمیٹی کے ساتھ مل کر اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ شیخ رائد صلاح یہ ایوارڈ خادم الحرمین الشرفین ملک عبد اللہ بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ایک تقریب میں وصول کریں گے۔
دوسر ی جانب فلسطین بھر کی تجارتی اور پیشہ ورانہ افراد کی یونینز کی جانب سے ایوارڈ میں کامیابی پر شیخ رائد صلاح کو مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مختلف حلقوں نے مسجد اقصی اورمقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کی خاطر شیخ رائد صلاح کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف یونیز کے اتحاد نے القدس اورمسجد اقصی کو یہودی رنگ میں رنگنے کے اسرائیلی منصوبوں کو طشت از بام کرنے کی شیخ صلاح کی کاوشوں کو سراہا۔
