فلسطینی حکومت نے شام میں یرموک فلسطینی مہاجر کیمپ پر شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غزہ میں حکومت کے ترجمان طاہر النونو نے تحریری بیان شامی دارلحکومت دمشق کے مضافات میں واقع فلسطینی مہاجر یرموک پر شامی فضائیہ کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں آٹھ فلسطینی شہری شہید اور دسیوں دوسرے زخمی ہوئے۔
طاہر النونو نے دمشق حکومت پر زور دیا کہ وہ شام میں مقیم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
شام میں گزشتہ 19 مہینوں سے جاری عوامی تحریک کے دوران دمشق میں یرموک فلسطینی مہاجر کیمپ کو پہلی مرتبہ شامی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
