شام میں موجود فلسطینی ذرائع کے مطابق شام کے مختلف شہروں میں جھاڑی جھڑپوں میں بدھ کے روز چھ فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے ہیں۔
شام کی سرکاری فوج اور فری سیرین آرمی کے مابین جھڑپیں دمشق، حلب اور حمص کے شہروں میں تیز رہیں۔
شامی دارالحکومت دمشق میں یرموک کیمپ کے ایگزیکٹو کمیٹی نے بتایا کہ بدھ کے روز جھڑپوں نے چھ فلسطینیوں کو نگل لیا ہے۔ حلب شہر کے قریب ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر چار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ دو کو دوسرے علاقوں میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
شہید ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے نام حسین مصری، محمد جدع اور حکمت درباس کا تعلق حلب شہر کے نیرب کیمپ سے تھا، رائد حجوج دمشق کی العروبہ کالونی میں رہتے تھے جبکہ عمار عباس صھیا کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ حمص میں عائدین کیمپ سے تعلق رکھنے والے حسان سلایمہ شامی فوج کی کارروائی کی نذر ہوئے۔
