شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فورسز نے ایک بار پھر شام میں میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے ’’یرموک کیمپ‘‘ پر بمباری کی ہے جس کی زد میں آکر دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
کیمپ کے قریبی علاقوں میں باغیوں اور بشار الاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
روزنامہ ’’یرموک نیوز‘‘ کے مطابق مہاجرین کیمپ کے قریب جاری فری شام آرمی اور سرکاری افواج میں جھڑپوں کی زد میں آکر فلسطینی نژاد معروف رہنما استاذ ابراھیم سیدی شہید ہوگئے۔ ادھر یرموک کیمپ سے کچھ روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان احمد مجدلاوی کی نعش بھی برآمد ہو گئی ہے۔ مجدلاوی کی لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
