• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیاسی گرفتاریاں جاری،عباس ملیشیا کی جیلوں میں اسیران پر ہولناک تشدد

بدھ 26-09-2012
in فلسطین
0
plf horiffic violence
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دوسری جانب عباس ملیشیا کی جیلوں میں زیرحراست سیاسی کارکنوں کو ہولناک اذیتیں دینے کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کے روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہروں نابلس، طولکرم اور طوباس سے حماس کے کئی رہ نماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ محروسین میں سابق قیدی بھی شامل ہیں جو پہلے بھی کئی مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں زیرحراست رہ چکے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نابلس میں عباس ملیشیا کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں سابق اسیر علاء الشولی کو حراست میں لے لیا گیا۔ الشولی کئی سال تک اسرائیل کی جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں اور انہیں کئی مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں بھی رکھا گیا ہے۔ عباس ملیشیا کی جیلوں میں الشولی پربہیمانہ تشدد کیا جاتا رہا ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔

ادھر ضلع طولکرم میں عباس ملیشیا کی انٹیلی جنس فورس نے سابق اسیر عماد بدیر کو کو حراست میں لے لیا۔ ان کے ساتھ تین دیگر شہریوں کو فوری طورپر خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے گیے ہیں۔ طوباس سے

عباس ملیشیا نے سابق اسیر عرفات صوافہ کو حراست میں لیا۔ صوافہ کے ایک بھائی فازع صوافطہ اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں محروسین کے اہل خانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کی زیرانتظام جنید اور دیگر حراستی مراکز میں مقید شہریوں پردوران تشدد ہولناک تشدد کیا جا رہا ہے۔ تشدد کے دوران کئی اسیران کی حالت نازک ہوچکی ہے اور اس کے باوجود عباس ملیشیا کے غنڈہ گرد انہیں مسلسل اذیتیں دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.