• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں: فلسطینی پارلیمنٹ کی رام اللہ اتھارٹی پر کڑی تنقید

جمعرات 30-07-2015
in فلسطین
0
plf political-arrestment
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر فلسطینی مجلس قانون ساز نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز فلسطینی مجلس قانون ساز کا اجلاس غزہ کی پٹی میں ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں غرب اردن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "سنگین جرم” قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر احمد بحر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن میں جاری پکڑ دھکڑ جمہوریت اور قومی مفاہمتی پالیسی سے انحراف کا واضح ثبوت ہے۔ فلسطینی اتھارٹی صہیونی ریاست کی خوشنودی کے لیے سیاسی کارکنوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے جس کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا الگ سے بھی اجلاس ہوا جس میں غرب اردن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف عباس ملیشیا کے وحشیانہ کریک ڈائون کو انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں حماس کے اڑھائی سو سے زائد کارکنوں کو جب کہ اسلامی جہاد کے کئی ارکان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.