اسرائیلی میونسپل حکام نے بیت المقدس پولیس کے اہلکاروں کی معیت میں حنینا میونسپل کمیٹی میں ہیلی کاپٹر روڈ پر زیر تعمیر ایک عمارت پر چھاپہ مار کر غرب اردن سے تعلق رکھنے والے تین مزدور حراست میں لے لئے۔ چھاپہ مار حکام نے زیر تعمیر چھے منزلہ فلیٹ کو بغیر اجازت تعمیر کی پاداش میں منہدم کرنے کا انتظامی حکم جاری کیا۔
اپارٹمنٹ کے مالک ناجی حسونہ نے بتایا کہ دو برس قبل انہوں نے عمارت کی تعمیر کا لائنس حاصل کر رکھا تھا، تاہم بلدیہ کے انسپکٹروں نے ٹھیکیدار پر اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔ اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لئے حکام نے عمارت کے بعض حصوں اور دروازوں کی تصاویر بنائیں۔
یاد رہے کہ جس عمارت کو مہندم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں ایک کا تعلق اسلامی ٹرسٹ سے جو القدس کے 67ء پر قبضے سے پہلے اسی حیثیت میں موجود تھی۔ اس بلڈنگ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں اندھا دھند تعمیر کی گئی ہے۔ اس تاریخی حقیقت سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے عمارت مہندم کرنے کا نوٹس بغیر کسی ہوم ورک کے جاری کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
