• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے میں ترمیم محمود عباس کی سیاسی شکست‘

منگل 23-12-2014
in فلسطین
0
plf amendment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کی جانب سے حال ہی میں سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے قرارداد کے مسودے میں ترمیم کے اعلان پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی بائیں بازو کی ایک سیاسی جماعت ’’عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین‘‘ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے میں ترمیم کے اعلان کو صدر محمود عباس کی سیاسی شکست سے تعبیر کیا ہے۔

عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ذوالفقار سویرجو نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارض فلسطین سے اسرائیل کے ناجائز قبضے کا خاتمہ قرارداد کا اہم ترین جزو ہے، اس میں ترمیم کے بعد قرارداد میں باقی کیا بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ صدر محمود عباس فلسطینیوں کے حق واپسی، اور بیت المقدس پر بھی کوئی سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سویرجو کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے یہودی کالونیوں اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے دو سال کا ٹائم فریم کافی ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اس مطالبے سے بھی پسپائی اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے مطالبے سے دستبرداری سے مغربی کنارے اور بیت المقدس سمیت تمام متنازعہ علاقوں میں اسرائیلی یہودی آباد کاری کو جواز ملے گا اور اسرائیل سیاسی سطح پر زیادہ مضبوط ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے ایک قرارداد جمع کرائی تھی۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مسودے میں ترمیم کے خواہاں ہیں۔ ان کے اس اعلان پر فلسطین کے سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.