• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سعودی عرب رفح راہ داری کھلوانے کے لیے مصرپر دبائو ڈالے:فلسطینی پارلیمان

جمعرات 23-04-2015
in فلسطین
0
plf saudi-arebia
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی پارلیمنٹ نے سعودی عرب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کے لیے مصری حکومت پر دبائو ڈالے۔ تاکہ غزہ کی پٹی کے مریضوں اور دیگر ضرورت مند شہریوں کو بیرونی دنیا تک رسائی کا موقع مل سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے پارلیمنٹ کے ایک نائب کی حیثیت سے سعودی عرب کے فرمانروا کے نام ایک مکتوب ارسال کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح پچھلے 100 دن سے مسلسل بند ہے۔ مصری حکومت سے بار بار مطالبے کے باوجود رفح بارڈر کو کھولا نہیں گیا ہے۔ اس لیے ہم سعودی عرب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رفح گذرگاہ کو کھلوانے کے لیے قاہرہ حکومت پر دبائو ڈالے۔

ڈاکٹر احمد بحر نے سعودی عرب کے فلسطینیوں کی حمایت اور مدد پر مبنی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے ہرمشکل میں فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے۔ موجودہ حالات میں جب غزہ کی پٹی کی دو ملین آبادی اسرائیل کے محاصرے کا شکار ہے ہم ایک بارپھر سعودی حکومت سے مدد کی درخواست کرتے ہیں کہ وہ رفح گذر گاہ کو کھلوانے کے لیے مصری حکومت پر دبائو ڈالے۔

شاہ سلمان کو لکھے گئے خط میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی آٹھ سال سے مسلط کی گئی ناکہ بندی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی معاشی تباہی، بے روزگاری اور غربت کی بھی تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور سعودی عرب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے موثراقدامات کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.