(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )سعودی عرب اس سال حج کے موقع ایک ہزار فلسطینیوں کی میزبانی کرے گا جن کا تعلق شہدا کے خاندانوں سے ہوگا۔
سعودی میڈیا میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کے اس سال حج کے موقع پر اپنے اخراجات پر ایک ہزار ایسے فلسطینیوں کی میزبانی کرے گا جن کا تعلق شہدا کے خاندان سے ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی فرماںرواں شاہ سلمان کی جانب سےوزات حج کوجاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کے شہدا کے خاندانوں میں سے ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کے موقع پر مدعوکیا جائےاور انکی بھرپور طریقے سے میزبانی کی جائے۔
سعودی وزیر برائے مذہبی امور عبدالطیف ال شیخ نے شاہ سلمان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک فلسطین کے عوام اس کو سراہیں گے اور اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج جلد ہی مروجہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ان فلسطینی شہریوں سے رابطہ کر کے ان کے لیے سعودی ویزا کا انتظام کرے گی اور دیگر متعلقہ اداروں سے ان فلسطینی کی شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے سے بابت بات چیت کرے گی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق جلد ہی ان تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔