(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں قید کینسر کے مرض میں مبتلا بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر نے گذشتہ 8 دن سے دوا لینا بھی چھوڑ دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر بسام السائح کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کو ان دنوں الرملہ جیل سے "ایچل” نامی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسیر کی اہلیہ منا ابو بکر جو خود بھی سابق اسیرہ ہیں نے بتایا کہ اس کے شوہر نے چند روز قبل اسرائیلی جیل عملے کے ظالمانہ رویے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اب انہوں نے کینسر کی دوائی لینا بھی چھوڑ دی ہے جس کے باعث ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔
منا ابو بکر نے بتایا کہ بسام السائح نے گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی تفتیش کاروں کے ظالمانہ رویے کے خلاف دوائی لینے کی ہڑتال شروع کردی تھی۔ خیال رہے کہ بسام السائح کئی سال سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔