(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سرزمین فلسطین کا تشخص یہودی بنانے کے لئے ایک نئی صیہونی کالونی بنائی جا رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے شہر "الخیل” کے اسلامی تشخص کو ختم کئے جانے کے صیہونی منصوبے کے تحت اس مقدس شہر میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ صیہونی اخبار ہا آرٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس بستی کی تعمیر کا کام "موشہ یعلون” کے حکم پر شروع کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت یہاں اپنے لئے فوجی چوکی بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں اسلامی اور فلسطینی تشخص کا خاتمہ شروع ہی سے صیہونی حکومت کے پیش نظر رہا ہے۔ اس ہدف تک پہنچنے کے لئے مقبوضہ علاقوں سے فلسیطنیون کا جبری انخلا اور بیت المقدس کی زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کے بعد اب فلسطینی اسکولوں کے نصاب میں بھی تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فلسطینوں کا کہنا ہے کہ بعض عرب اور اسلامی ملکوں کے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کے اشارے دیئے جانے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم میں شدت آگئی ہے۔اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کےلئے وفد دوحہ بھیجنے کا فیصلہ
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کےلئے اپنے مطالبات ...
Read more