• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سخت سردی کے باوجود صہیونی فوج کا فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم

ہفتہ 10-01-2015
in فلسطین
0
plf to-vacant
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں شدید برف باری اور طوفانی بارشوں کے دوران بھی قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے وادی اردن کے شہر طوباس میں وادی بزیق کے فلسطینی مکینوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی وادی بزیق کی یونین کونسل کے چیئرمین محمد حروب نے بتایا کہ کل جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے چھاپہ مارا اور شہریوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ ان نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ تمام مقامی فلسطینی 12 سے 20 جنوری کے درمیان اپنے گھر بار چھوڑ دیں کیوں کہ فوج کو اس علاقے میں جنگی مشقیں کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حروب کا کہنا تھا کہ وادی بزیق میں باری خاندانوں کو صہیونی فوج کی جنگی مشقوں کی وجہ سے سخت سردی میں بے گھر ہونا پڑے گا۔ متاثرین میں محمد حسین ترکمان، عادل عبداللہ حروب، قعدان زبو زھو، معاذ مثقال نغنغیہ، برکات فارس نغنغیہ اور محمد علی حروب شامل ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ گھر خالی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ ماضی میں بھی اسرائیلی فوج جنگی مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرتی رہی ہے، یہ سلسلہ سال ہا سال سے جاری ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ صہیونی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران فلسطینی آبادی کو مقامی قدرتی وسائل حتیٰ کہ پانی سے استفادے کی بھی اجازت حاصل نہیں ہوتی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.