• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ستمبر: مسجد ابراھیمی کو پانچ روز کے لیے بند کرنے کا اسرائیلی حکم

بدھ 05-09-2012
in فلسطین
0
plf 5 days
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل کے محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے رواں ماہ کے وسط میں جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراھیم خلیل اللہ

سے منسوب مسجد ابراھیمی کو پانچ روز کے لیے بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر اوقاف زید جعبری نے خبر رساں ایجنسیوں کو جاری اپنے بیان میں بتایا کہ موصول صہیونی حکم نامے کے مطابق ماہ ستمبر کی سترہ،اٹھارہ، تیئیس اور چھبیس تاریخ اسی طرح پچیس تاریخ کو بعد نماز عصر جزوی طور پر مسجد ابراھیمی کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ ان پانچ دنوں کے دوران یہودی مذہبی تہواروں عبرانی نئے سال کی عید، ایام توبہ کی عید اور عید غفران کی رسومات کی ادائیگی کے لیے یہودی آباد کار مسجد کا رخ کرینگے۔

اوقاف نے بتایا کہ اس سال کے شروع سے اب تک اسرائیل دس دن مسجد ابراھیمی کو بند کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ فروری سن 1994ء میں حرم ابراھیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد بننے والی شمغار کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ یہودی عیدوں کے موقع پر مسجد کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد کو بند کرنے کی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں۔ صہیونی حکام مسجد میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں کے علاوہ مختلف یہودی تہواروں کے موقع پر مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر بھی پابندی عائد کرتے رہتے ہیں۔
قدیم تاریخی شہر الخلیل کے اسلامی اوقاف دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ اسرائیل حرم ابراھیمی پر بزور اسلحہ قبضہ کرکے اسے یہودی عبادت گاہ بنانا چاہتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.