• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سابق مفتی اعظم فلسطین عبدالکریم الکحلوت خالق حقیقی سے جا ملے

منگل 25-02-2014
in فلسطین
0
plf mufti
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر الشیخ عبدالکریم الکحلوت مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے۔ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے بتایا کہ الشیخ کحلوت پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ترجمان نے کہا کہ مرحوم پچھلے کچھ دن سے زیادہ علیل تھے۔ انہیں علاج کے لیے غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج بھی جاری رہا تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

علالت کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ بھی اسپتال جا کر ان کی خیریت دریافت کی تھی اور ڈاکٹروں کو مفتی اعظم کے علاج میں ہرممکن کوشش کی ہدایت کی تھی۔

مرحوم فلسطین کی معتبر دینی اور سماجی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ الشیخ عبدالکریم کحلوت فلسطینی شہر”نعلیا” میں 15 دسمبر1935 کو پیدا ہوئے۔ قیام اسرائیل کے دوران وہ ھجرت کر کے غزہ کی پٹی میں آ گئے تھے۔ انہوں نے جامعہ الازھرمیں تعلیم حاصل کی۔1960ء میں انہوں نے جامعہ الازھر سے الشریعہ کا ڈپلومہ حاصل کیا۔ جامعہ الازھر میں الشیخ محمود وفا، الشیخ احمد عبدالقادر الماوی ، الشیخ ساکت ،الشیخ محمود شہدہ اور الشیخ محمد ضیف اللہ ان کے شیوخ میں شامل تھے۔

سنہ 1971ء میں انہوں نے جامعہ الازھر کی غزہ کی پٹی میں شاخ میں استاد مقرر ہوئے۔ بعد ازاں اسی ادارے میں وہ آٹھ سال تک شریعت اور لسانیات کے شعبے کے سربراہ رہے۔ بعد ازاں پندرہ سال تک وہ اس ادارے کے صدر المدرس رہے۔

سنہ 1978ء کو انہیں غزہ کی پٹی میں اسلامی یونیورسٹی میں لیکچرر تعینات کیا گیا۔ سنہ 1996ء میں انہیں جامعہ اسلامیہ اور دیگر دینی تعلیمی اداروں کی نصاب کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔ سنہ 1967ء کے بعد وہ مختلف مساجد میں امامت اور خطابت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ سنہ 1994ء سے 2006ء تک وہ غزہ کی پٹی اور اس سےملحقہ فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم رہے۔ اس کے علاوہ وہ وفات تک فلسطین کی افتاء کونسل کے ممبر رہے۔

مرحوم کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے اسلامی قانون کے علاوہ عربی گرامر کے قواعد صرف و نحو میں بھی کتابیں تحریر کیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.