اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی رہنماؤں کو گرفتار کر کے بغیر کسی فرد جر م اور عدالتی ٹرائل میں رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فلسطین کے سابق وزیر امور اسیران اور حماس کے معروف رہنما انجینئر وصفی قبھا جنہیں جنین شہر سے گرفتار کیا گیا تھا، کی مدت حراست میں مسلسل چوتھی مرتبہ توسیع چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی، وہ اس سے قبل ہی ڈیڑھ سال سے انتظامی حراست میں ہیں۔ وصفی قبھاکی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ھداریم جیل میں رکھا گیا ہے ۔ اس سے قبل وہ عوفر کی جیل میں رہ چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ قبھا کو گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ 53 سالہ قبھا، فلسطین کی دسویں حکومت کے وزیر برائے امور اسیران رہ چکے ہیں، و ہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور دسیوں سال صہیونی عقوبت خانوں میں بتا چکا ہے۔ انہیں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
