• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سابق فلسطینی اسیرا زندگی،موت کی کشمکش میں مبتلا،حکومت کی کھلی غفلت

پیر 13-04-2015
in فلسطین
0
plf former-prisnor
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹنے والے ایک سابق اسیر محمد التاج کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے اپنے علاج کے لیے مکان اور گھرکے تمام اثاثے بھی فروخت کر ڈالے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی سابق اسیر کی زندگی بچانے میں کسی قسم کا تعاون کرنے سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق اسیر محمد التاج کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے ہیں۔ گردوں کی ناکامی کے باعث وہ پچھلے دو سال سے بستر مرگ پرہیں مگر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ان کے علاج معالجے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نےمریض کے علاج کے لیے مکان اور گھر کے دیگر اثاثے تک نیلام کردیے ہیں مگر وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔ مریض کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

محمد التاج کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مریض پچھلے دو سال سے بستر مرگ پرہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کا بیرون ملک علاج کامشورہ دیا ہے مگر ان کے پاس انہیں بیرون ملک علاج کے لیے جانے کے وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ التاج کی زندگی بچانے کے لیے فوری امداد فراہم کرے۔

خیال رہے کہ محمد التاج اسرائیل کی جیلوں میں 11 سال قید رہ چکے ہیں۔ سابق اسیر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا صرف مصنوعی آکسیجن کےسہارسانس لے رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کے علاج کے لیے 02 لاکھ ڈالر کے بھاری اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ وہ اپنا گھر بار بیچ کر بھی اتنی رقم اکھٹی نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی اداروں سے بھی مریض کی زندگی بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.