اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی وزیرقانون وانصاف زیپی لیونی نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹ”وللا” کے مطابق ریاض المالکی اور لیونی کےدرمیان یہ ملاقات گذشتہ جمعرا ت کو لندن میں ہوئی۔
نیوز ویب پورٹل نے ایک فلسطینی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات غیر رسمی اور اچانک تھی۔ دوں وہاں پر ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں انہوں نے مختصر ملاقات بھی کی۔
ادھر اسرائیلی پریس میںیہ خبر بھی شائع ہوئی ہے کہ زیپی لیونی نے فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
