رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب طارق برغوث نے ایک بیان میں بتایا کہ 21 سالہ یاسمین تمیمی کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تو زخمی ہونے کے باعث وہ شدید تکلیف میں تھی۔ اس پر جج نے اسے فوری طورپر اسپتال لے جانے کی ہدایت کی۔
برغوث کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یاسمین کے بازو میں لگنے والی گولیوں کے باعث زخم خراب ہونے کے بعد بگڑ سکتا ہے کیونکہ جب سے اسے جیل میں لایا گیا ہے اس کے بعد شدید زخمی بازو کا کسی قسم کا علاج نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ یاسمین تمیمی کو رواں ماہ کے اوئل میں الخلیل میں گولیاں مار کر شدیدزخمی کردیا تھا۔ ایک گولی اس کے جبڑے میں لگی تھی جسے سرجری کے بعد نکال لیا گیا تھا مگر بازو میں لگی کونہیں نکالا گیا۔