مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں فلسطینی جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے شام کےشہر القنیطرہ میں حزب اللہ کے قافلے پر حملہ نہ صرف صہیونی ریاست کی دہشت گردی ہے بلکہ یہ کارروائی شام کی سلامتی اور خود مختاری پر بھی حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ظالم اور سفاک ناجائز ریاست ہے اور اس کے ہر ظلم کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے گا۔
فلسطینی تنظیموں نے تمام مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے صہیونی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور دشمن کے ساتھ اسی کی زبان میں بات کی جانے چاہیے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
