مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے حکم پر نام نہاد پری وینٹو فورسز نے الشیوخ ٹاؤن پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ اہلکار گھنٹوں شکاری کتوں کے ذریعے ان گھروں کی تلاشی لیتے رہے۔
الحلایقہ خاندان نے ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جن شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی ان میں احمد عبد اللہ الحلایقہ، مرحوم خلیل عبد اللہ حلایقہ، مرحوم محمد عبد اللہ حلایقہ کے گھر پر شامل ہیں، یہ تینوں رکن پارلیمان کے سمیرہ حلایقہ کے بھائی ہیں۔
سکیورٹی اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ان کے دروازے توڑ ڈالے۔ یہ وہ گھر ہیں جو انتہائی قدیم اور ممنوعہ گھر ہیں، ان میں سے ایک میں موسی حلایقہ کی والدہ بھی رہتی ہیں جو اسرائیلی جیلوں میں 22 سال قید کی سزا کاٹ چکی ہیں اور 85 سال کی عمر میں انتہائی ضعیف اور متعدد امراض میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے گھروں کی تلاشی کے دوران شکاری کتوں کی بھی مدد لی، یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی پری وینٹو فورسز متعدد بار ان گھروں پر چھاپے مار کرایسی ہی کارروائیاں کر چکی ہیں۔
اہلکاروں نے محمد فواز حلایقہ کے گھر پر بھی ایسی ہی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ محمد فواز کی شادی کو ابھی چند ہفتے ہی گزرے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
