• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

روڈ میپ واضح نہ ہونے کے باوجود اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھیں گے: محمود عباس

ہفتہ 14-01-2012
in فلسطین
0
plf road_map
0
SHARES
0
VIEWS

plf road_map

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے کوئی واضح نقشہ راہ نہ ہونے کے باوجود اسرائیل کےساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے ان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا وعدہ کیا تھا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ "عمان میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کوئی نئے نہیں، ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ عمان میں مذاکرات میں کیا ہو رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارے مطالبات معروف اور واضح ہیں۔ اسرائیلیوں کی جانب سے کوئی نئی چیز سامنے نہیں آئی جسے تسلیم کیا جائے”۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور ہفتے کو ہو گا جبکہ اس کے بعد پچیس جنوری کو ایک اور دور ہو گا۔ اس کے بعد بات چیت کا عمل ختم کر دیا جائے گا۔
محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 26جنوری تک کا وقت ہے۔ اس وقت تک ہم جتنے مذاکرات کے ادوار کر سکتے ہیں کر لینے چاہئیں اور اس کے بعد یہ سلسلہ آگے بڑھانے کے لیےنقشہ راہ متعین کر لینا چاہیے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اگر مذاکرات میں ہمیں کچھ حاصل نہ بھی ہوتو بھی کوئی بات نہیں ہے۔ چھبیس جنوری کے بعد ہم خود ہی فیصلہ کریں گے کہ آیا ہمیں اب کیا فیصلہ کرنا ہے۔
فلسطینی صدرنے کہا کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اسیران کا تبادلہ کریں گے جس طرح اسرائیل نے حماس کے ساتھ اسیران کا تبادلہ کیا ہے تاہم تل ابیب نے فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ کیے گئے اپنےوعدے کو ایفا نہیں کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.