• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رفح میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک فلسطینی شہید، تین زخمی

جمعہ 20-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11540
0
SHARES
0
VIEWS

رفح (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی جنوبی  سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک زخمی اسپتال پہنچنے کے فوری بعد دم توڑ گیا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرحد پر اشکول کے مقام پر ھاون راکٹوں سے حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے رفح میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 38 سالہ عبدالکریم اسماعیل رضوان کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسماعیل رضوان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فلسطینی تنظیم کا اہم رکن تھا۔

درایں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیل پر اتش گیر غبارے اور کاغذی جہاز پھینکنے والے ایک فلسطینی مزاحمت گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی میزائل حملے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے اشکول صیہونی کالونی پر تین ھاون راکٹ داغے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرفح میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک فلسطینی شہید، تین زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.