حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے یورپی یونین کے یہودی بستیوں سے تجارت کرنے پر لگایا گیا بین اٹھانے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔
عزت رشق نے اپنے فیس بک پیج پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ جان کیری کا مطالبہ اسرائیل کی بے جا حمایت میں جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس مطالبے کو مسترد کرتے ہیں کیوںکہ یہ مطالبہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جارح کارروائیاں جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ رشق نے کہا کہ جان کیری کے الفاظ ان افراد کے لئے ایک یاددہانی ہے جو کہ مذاکرات کی جانب سے دوڑے چلے جارہے ہیں۔ امریکہ مذاکرات میں غیر جانبدار ثالث کی حیثیت نہیں رکھ سکتا ہے اور وہ ہمیشہ اسرائیل ہی کا فائدہ سوچے گا۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین