• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ ہوٹل میں جمع یہودیوں کو پولیس کی گاڑیوں میں فرار کردیا گیا

جمعہ 10-01-2014
in فلسطین
0
plf hotel
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ کےایک ہوٹل میں یہودی آباد کاروں کی اطلاع ملتے ہی مقامی فلسطینی شہریوں نے ہوٹل پر ہلہ بول دیا۔ ریستوران پر سنگ باری کر کے اس کی کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیے،

جس کے بعد صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ پولیس کو مداخلت کر کے یہودیوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی کوئی بیس کے قریب سرکردہ شخصیات رام اللہ کے وسط میں”سٹی” ہوٹل میں اسرائیل نواز گروپوں کے ساتھ باہمی تعلقات بہتر بنانے پرغور کے لیے جمع ہوئے تھے۔ فلسطینی شہریوں کو ہوٹل میں یہودیوں کی موجودگی کی خبرملی تو انہوں نے ہوٹل کا محاصرہ کرکے اس پر سنگ باری شروع کردی۔ اس پرعباس ملیشیا نے مداخلت کی اور ہوٹل میں موجود یہودی آباد کاروں کو پولیس کی گاڑیوں میں وہاں سے فرار کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے سٹی ہوٹل میں جمع ہونے والے یہودیوں میں صہیونی فوج کے کئی سابق افسران بھی موجود تھے۔ ان میں سنہ 2002ء میں رام اللہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث یہودی فوجی افسران بھی شامل تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ سماجی سطح پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں اس ہوٹل میں جمع تھے۔

پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایک فلسطینی کارکن نے ہوٹل کے اندر داخل ہو کر کانفرنس ہال میں اسرائیلی پرچم اتار کر وہاں فلسطینی پرچم لہرادیا۔ تاہم پولیس نے بعد ازاں اسے ہال سےنکال دیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.