• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ میں تعینات افریقی سفیر کی وفد کے ہمراہ فلسطینی اسپیکر سے ملاقات

بدھ 17-10-2012
in فلسطین
0
plf ramallah
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات جنوبی افریقہ کے قونصل جنرل ملون جیسی اور فرسٹ سیکرٹری نے منگل کے روز رام اللہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر عزیز دویک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت اور فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقی سفارت خانے کے عہدیداروں نے اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر عزیز دویک کے چیمبرمیں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ احمد عطون اور محمد ماہر بھی موجود تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سفیر مسٹرمکالیما نے ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر اراکین قانون ساز کونسل کو صہیونی جیل سے رہائی پرمبارکباد بھی پیش کی۔

عزیز دویک نے افریقی سفارت کاروں کی ملاقات کے لیے ان کے دفترمیں آمد پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مہمان وفد پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کریں۔ فلسطینی ریاست کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے پرفلسطینی اسپیکر نے جنوبی افریقہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فریقین میں ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمتی مساعی کے فروغ کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ جنوبی افریقہ کے سفیرنے ڈاکٹر عزیز دویک سےگفتگو میں فلسطینی سیاسی جماعتوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت بھی زور دیا۔ جنوبی افریقہ کے مندوب کا کہنا ھا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر بہتر انداز میں جدو جہد کر سکتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.