قومی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رام اللہ میں سلام فیاض حکومت میں جزوی تبدیلی یا نئی وزارتوں کی تشکیل میں کسی صورت حصہ نہیں لے گیا۔ فلسطینی تنظیم نے رام اللہ حکومت میں ترمیم و تشکل کو فلسطینی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے قومی محاذ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی میں ترمیم و تبدیلی اس وقت تک قانونی نہیں ہو سکتی جب تک اس کو تمام فلسطینی مجلس قانون ساز کے سنجیدہ اراکین اور قوم اور تمام قومی اسلامی تنظیموں کی حمایت حاصل نہ ہو جائے۔
قومی محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اس طرح کے اقدامات سے مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فلسطینی اتھارٹی کی حکومت میں ردوبدل کے سبب قاھرہ میں ہونے والے فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت پر عملدرآمد مشکل ہوتا جائے گا۔
أعلى الصفحة
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین