• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ اور نابلس میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم

ہفتہ 02-03-2013
in فلسطین
0
plf clash
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور نابلس میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق رام اللہ میں بیرزیت یونیورسٹی کے طالبعلموں نے عوفر جیل کی طرف ایک مارچ کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد بھوک ہڑتالی قیدیوں سے اظہار یکجہتی تھا۔ قابض فوج نے مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مارچ میں شریک متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پچھلے دس دنوں سے عوفر جیل کے نزدیک ہونے والے مظاہروں میں طلبا اور عام فلسطینی روزانہ کی بنیاد پر شرکت کر رہے ہیں۔

اسی اثناء میں رام اللہ کے شمال میں عطارہ چوکی کے نزدیک قابض فوج کی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ نوجوان، فلسطینی اسیران کی صحت کے بارے میں اسرائیلی جیل حکام کے کی غفلت کے احتجاج کر رہے تھے۔

ادھر نابلس میں یتسھار یہودی بستی کے آبادکاروں اور قانون نافذ کرنے والے صہیونی اداروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ یتسھار یہودی بستی نابلس کے جنوبی قصبے بورین میں قائم کی گئی ہے۔ اسی علاقے میں دوسری جانب فلسطینی طالب علموں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب یہودی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کے زیرحفاظت گاوں پر حملہ کیا۔ قصبے کے باسیوں نے اسرائیلی حملے کا بھرپور دفاع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یتسسار بائی پاس پر جھڑپیں جاری رہیں جن میں قابض فوج نے مقامی فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے مگر ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.