مقبوضہ بیت القمدس اور مغربی کنارے کے صدر مقام رام اللہ میں یورپی یونین مشنز نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قیدیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین نے اپنی تشویش کا اظہار ایک بیان میں کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو ملنے والی کاپی کے مطابق یورپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے آزاد اداروں کے حوالے سے اپنی مالیاتی ذمہ داری پوری کریں کیونکہ ایسا کر کے وہ انسانی حقوق کی پاسداری کا ثبوت دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی مالیاتی ذمہ داری کی تکیمل سے ادارہ انسانی حقوق کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کے قابل ہو سکے گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
